پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا دنگل آج گوجرانوالہ میں ہوگا۔ روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ۔

گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں آج تین بجے ہونے والے دنگل کا بڑا جوڑ پاکستان کے عمر پہلوان اور بھارت کے جگروپ سنگھ کیسری ، دوسراجانی پہلوان اور شاہ محمد جبکہ تیسرا عمیر پہلوان اور ستندرسنگھ کے درمیان پڑے گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس نے شائقین کی بڑی تعداد میں آمد کومدنظر رکھتےہوئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ گوجرانوالہ برصغیر پاک وہند میں پہلوانوں کےشہر کےنام سےالگ پہچان رکھتا ہے، دیسی کشتی میں اس شہر کے سپوتوں رحیم پہلوان سلطانی والا نے رستم ہند ، یونس پہلوان نے ستارہ پاکستان ، اچھاپہلوان نےشیر پاکستان جبکہ عمراور شاہدپہلوان نے رستم پاکستان کےٹائٹل جیتےہیں۔