حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،میمو کا معاملہ حسین حقانی کے آنے پرحل ہو جائیگا.وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی

گورنرہاؤس پشاورمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میمو سمیت دیگر اہم معاملات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،حسین حقانی کواسی معاملے پر طلب کیا ہے جن کے آنے پر معاملہ واضح ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ فوج اور آئی ایس آئی محب وطن ادارے ہیں،کوئی ان کے خلاف بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی کا غیر آئینی اقدام قبول نہیں اورحکومت کوغیرجمہوری طریقے سےختم کرنیکی سوچ رکھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نے کئی آزمائشوں کا مقابلہ کیا ہے جبکہ حکومت پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد پر من وعن عمل کرے گی۔