کراچی میں بم دھماکہ: وزیراعلیٰ سندھ نے امن وامان کی صورتحال پراجلاس طلب کرلیا۔
کراچی میں امن وامان کے حوالے سے طلب کیے گئے اجلاس میں رینجرزحکام اورپولیس افسران بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں دھماکے کی تحقیات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب آئی جی سندھ فیاض لغاری نے واقعہ کے بعد ڈی آئی جی شاہدحیات ، ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان اورایس ایس پی ایس آئی یوفاروق اعوان کی سربراہی میں تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ بم دھماکے میں استعمال کی گئی تباہ شدہ موٹرسائیکل کوپولیس نے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ مساجد اورامام بارگاہوں میں محافل اورمجالس کی سخت سیکیورٹی کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شہرمیں مجالس کے ساتھ جلوسوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے جسکے بعد حساس علاقوں میں کنٹینرکھڑے کردیئے گیئے ہیں جبکہ رینجرزاورپولیس کی مزید چوکیاں بھی قائم کردی گئی ہیں۔