وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈی ایٹ ممالک کی چارروزہ تجارتی نمائش کا افتتاح کردیا۔
اسلام آباد کے پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میںوزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈی ایٹ ملکوں کی چار روزہ نمائش کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈی ایٹ ملکوں میں تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی برابری کی سطح پر ہونی چاہئے، انہوں نے کہا کہ نمائش سےڈی ایٹ ممالک کےدرمیان تجارت بڑھانےمیں مددملے گی جبکہ تاجر برادری کے درمیان اشتراک عمل میں بھی اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امداد نہیں تجارت پر یقین رکھتا ہے،ہم نےڈی ایٹ ممالک کیساتھ تجارت کےفروغ کیلئےاہم کردارادا کیا نمائش سےمعیشت کوبہتربنانےمیں مددملےگی، راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجودہیں،پاکستان خطےمیں تجارتی حجم میںپچیس فیصداضافہ کرناچاہتاہے، اس موقع پروزیراعظم نے مختلف ملکوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔