حکومت اور اسکے اتحادیوں کے عسکری ونگز کو ختم کردیا جائے تو امن و امان کی صورتحال قدرے بہتر ہوسکتی ہے۔نوازشریف
لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کبھی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کرتی ہے توکبھی موبائل فون بند کردیتی ہے لیکن اصل مجرموں کو نہیں پکڑتی۔ نوازشریف نے کہا کہ وفاقی وزیرسید خورشید شاہ کراچی میں آپریشن کے لیے اپنی حکومت کوراضی کریں، صحافی ولی خان بابرکی شہادت کے بعد مزید پانچ چھ صحافی قتل ہوئے، ملزمان پکڑے گئے انکوائری ہوئی لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ نوازشریف نے کہا کہ عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ ان وارداتون میں کون ملوث ہے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ عوام کو مسائل کے حل کے لیے آئندہ انتخابات میں سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا ہوگا۔ اس الیکشن میں اصل امتحان پاکستانی عوام کا ہوگا، اگر عوام اس امتحان میں پورے نہ اترے تو قصور صرف ان کا اپنا ہوگا۔