آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو لیجن آف میرٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ امریکی فوج کی جانب سے یہ ایوارڈ شجاعت، بہادری اور خطے میں امن و استحکام کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیجن اف میرٹ کا اعزاز،بہادری اور خطے میں امن و استحکام کے اعتراف میں دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں ان کی امریکی فوجی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف پینٹاگان پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ امریکی فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔ جنرل راحیل شریف نے پیٹاگان پہنچنے کے بعد چیئرمین امریکی جائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈمپسی، امریکی چیف آف آرمی سٹاف، نائب امریکی وزیر دفاع رابرٹ ورک اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ امریکی بحریہ کے جونیئر کمانڈنٹ جوزف ایف ڈنفورڈ بھی ملاقات میں شریک تھے۔