وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ترقی محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے
یو ایس ایڈ اور وفاقی وزارت تعلیم کے درمیان موبائل بس لائبریری پروگرام معاہدے پر دستخط کے موقع پر بلیغ الرحمان نے کہاکہ ہم نہ صرف اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انھیں ہنر مند بنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانا چاہتے ہےانھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ حکومتوں کی نسبت تعلیم کے لیے ذیادہ فنڈز مختص کئے ہیں اس موقع پر امریکی ادارہ برائے بین القوامی ترقی یو ایس ایڈ کے نمائندے ڈونلڈ لیری سیمپلرنے کہا موبائل لائبریری پروگرام یوایس ایڈ کے فنڈ سے جاری پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کا محض ایک جز ہےاس موبائل بس لائبریری پروگرام سے مقامی آبادیوں کو براہ راست مطالعاتی مواد میسر آ سکے گا