کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: پاکستانی باؤلرز کی شاندار کارکردگی.نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 200 رنز بنا پرآؤٹ۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے آغاز میں ہی پاکستانی بالروں نے یکے بعد دیگرے نیوزی لینڈ کی وکٹیں اڑا کر میچ میں اپنی واپسی کو یقینی بنا لیا، پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی ان اورآؤٹ سوئنگ باولنگ سے کیوی بلے باز چکرا گئے اورکوئی بھی بیٹسمین کریز پر نہ ٹھہرسکا، راحت علی نے 4 جبکہ سہیل خان اور محمد عامر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ نے کھیل کے تیسرے روز 3وکٹ پر104رنز سے اننگ کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 200 رنزپرڈھیر ہوگئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے جیٹ راول پچپن رنز بنا کرٹاپ سکورر رہے۔ یویز کوپاکستان کیخلاف سڑسٹھ رنزکی برتری حاصل ہوئی،،قومی ٹیم نے دوسری اننگ میں محتاط بیٹنگ کی اورسمیع اسلم پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی ناکام ہوئے اورصرف سات رنز بنا کرچلتے بنے، اس سے قبل کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں133رنزپرآل آؤٹ ہوگئی تھی۔