پانامہ کا ہنگامہ: وکیل حامد خان کا کیس کی مزید پیروی سے انکار،عمران خان کو آگاہ کردیا۔
تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے عمران خان کو لندن روانگی سے قبل فون کیا ۔جس میں پاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی ۔جبکہ وکیل کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جاری مہم کے بعد ان کے لئے سپریم کورٹ کی معاونت ممکن نہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے حامد خان کی خدمات پر انہیں سراہا اور کہا کہ خواہش ہے کہ وہ قانونی ٹیم کی معاونت جاری رکھیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حامد خان کی تحریک انصاف سے وابستگی کسی شک و شبہ سے بالا ہے۔ حامد خان نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مقدمے سے الگ ہونے کی درخواست کی۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ ان کی نیک خواہشات پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے لیے ہیں۔۔