زرمبادلہ ذخائر میں 5کروڑ 80لاکھ ڈالر کی کمی‘5ہزار کا نوٹ‘40ہزار کا بانڈ ختم نہیں کررہے :سٹیٹ بنک
)ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 5کروڑ 80لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے اور ذخائر 24ارب 9کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں گراوٹ کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، عوام افواہوں پر کان نا دھریں۔اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عرفان علی نے کہا کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ اور 40 ہزار کے بانڈ بند ہونے کی افواہیں سراسر بے بنیاد ہیں۔