کہیں سڑکوں اور درختوں نے سفید چادر اوڑھ لی تو کسی جگہ خلاباز زمین پرواپس پہچ گئے
امریکہ میں پرندوں کی شوقین خاتون نے ان کیلئے ہوبہو انسانوں کی رہاشگاہوں جیسے گھر تعمیر کر دیئے۔خاتون نے پرندوں کے گھروں میں پینٹنگز اور چھوٹی کرسیاں بھی رکھیں ہیں۔پرندے بھی اتنے خوبصورت گھر پا کر بہت خوش ہیں۔چین کے دو خلا بازخلائی مشن پورا کرنے کے بعد زمین پر واپس پہنچ گئے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں خلا بازوں نے ایک ماہ تک خلا میں قیام کیا اور خلائی لیبارٹری میں کام کیا،دونوں خلا بازوں نےزمین پر واپس پہنچ کرقوم اورٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔امریکا میں سال کی پہلی برف باری نے سردی کی لہر میں اضافہ کردیا،مغربی ریاستوں میں پچاس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں،سولہ انچ برف باری ہوئی تو سڑکوں اور درختوں نے سفید چادر اوڑھ لی،امریکی محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔