صحافيوں کي سکيورٹی اور فلاح و بہبود کے ليے اقدامات کیے جارہے ہیں،اگلے چند ماہ میں اس حوالے سے بل ایوان میں پیش کیا جائے گا :مريم اورنگزيب
لاہورپريس کلب میں ميٹ دی پريس سےخطاب کرتے ہوئے وزيرمملکت برائےاطلاعات مريم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان ميں صحافیوں کو مسائل کا سامنا ہےجن کو حل کرنے کے لیے حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے،آئندہ چند ماہ میں صحافيوں کي فلاح و بہبود اور سکیورٹی سے متعلق بل کا پہلا ڈرافٹ پارليمنٹ ميں پيش کياجائے گا،جبکہ ميڈيا مالکان اور صحافتي تنظيموں سے بھی تجاويز لی جائيں گی،مريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ صحافيوں کي تعليم، ماحولياتي مسائل، صحت، حقوق نسواں اور ديگر شعبوں ميں ٹریننگ کي ضرورت ہے، اس مقصد کے ليےمالکان اورحکومت دونوں کو کردارادا کرنا ہوگا، تاہم حکومت کی جانب سے اس مقصد کے لیےٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔