جھاڑ کیوں پلائی، لاہور میں پولیس افسر کے ناروا سلوک اورمعطل کیے جانے پر دلبرداشتہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل کا انوکھا احتجاج
پولیس کے رویے کیخلاف عوام تواکثر سراپا احتجاج رہتے ہیں ،اب پولیس اہلکار بھی اپنے ہی پیٹی بند بھائیوں کے زیرعتاب رہنے لگے، ایسا ہی واقعہ لاہورمیں پیش آیا جہاں ایس پی سول لائن علی رضا کے ناروا سلوک اور معطل کیے جانے کیخلاف تھانہ مزنگ کا محرر ارشد احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب پہنچ گیا، متاثرہ اہلکار نے اپنی وردی پریس کلب کے باہر لٹکا دی اور وردی برائے بروخت کا کتبہ ہاتھ میں اٹھا لیا،،،ہیڈ کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ ایس پی سول لائن اپنے ماتحت عملے کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کرتے ہیں اور سبھی ملازمین ان سے تنگ ہیں،، انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پولیس افسر کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ۔