عمران خان کو تیسری شادی کے خواب آنے لگے،بولے کہ شادی کا ٹریک اچھا تو نہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ تیسری شادی میں خوش قسمت ثابت ہو
ناں ناں کرتے کپتان کی زبان پر تیسری شادی کی خواہش آہی گئی،، مانچسٹر میں دوست کی بہن کی شادی کے دوران کپتان نے اپنی تیسری شادی کا اظہار کیانوبیاہتا جوڑے کو مشورہ دیتے ہوئے کپتان شرما گئے لیکن اپنی تیسری شادی کی کامایبی کی دعا کرتے ہوئے بالکل نہیں شرمائے،،، پہلے کہا کہ شادی کے معاملے میں ان کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں، پھر بولے کہ دعا کریں کہ ان کی تیسری شادی کامیاب رہے کپتان کی خواہش پر باراتی بھی مسکر دئیے عمران خان نے پہلی شادی جمائما خان سے کی تھی جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ یہ شادی 9 سال بعد طلاق پر ختم ہو گئی، جس کے بعد دھرنے کے فوری بعد عمران خان نے دوسری شادی معروف ٹی وی اینکر ریحام خان سے کی،، یہ شادی صرف نو ماہ بعد ہی ختم ہو گئی،،، اب عمران خان تیسری شادی کا لڈو کھانے کے لیے ہیں بظاہر تیار دکھائی دے رہے ہیں لیکن اگر شادی ہو جاتی تو وہ کتنی کامیاب رہے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔