فیصل رضاعابدی کے خلاف اسلحہ برآمدگی کیس میں مقدمہ ختم کرنے کی اپیل
سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف اسلحہ برآمدگی کامقدمہ ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی تفتیشی افسر نے کہا ہے کہ ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی نہیں لہٰذا مقدمہ ختم کرکے داخل دفترکیا جائے۔ہفتہ کو سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی۔تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا کہ فیصل رضا عابدی سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی نہیں اسلحے کا پرمٹ فیصل رضا عابدی کے سیکیورٹی گارڈ کے نام پر ہے۔ لہذا کیس کو ختم کیا جائے اور داخل دفتر کیا جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹیکے دوران 5 افراد کے قتل کے بعد فیصل رضا عابدی کو حراست میں لیا گیا تھا۔