بجلی کے وزیر کی سندھ دشمن پالیسی قابل مذمت ہے۔ چانڈیو
مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے عوام 2 روز سے پینے کے پانی سے محروم ہیں، سرکاری معاملات میں عوام کو گھسیٹنا کہاں کی سیاست ہے؟ ان ہی پالیسیوں کے باعث سندھ میں مسلم لیگ (ن )کا نام و نشان تک مٹ گیا ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ بجلی والے وزیر کی سندھ دشمن پالیسی کی مذمت کرتاہوں،حیدرآباد پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے،وفاقی حکومت لاکھوں شہریوں پر ظلم کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چند وزراکی پالیسی سے سندھ میں وفاقی حکومت کیخلاف نفرت زور پکڑ رہی ہے،مولابخش نے کہاکہ حیسکوکی زیادتی کے باعث شہری2دن سے پانی سے محروم ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وزیروں کی سندھ دشمن پالیسی کی سخت مذمت کرتاہوں،مولابخش چانڈیوکاکہناتھاکہ حیدرآبادپی پی پ کاقلعہ ہے،وفاقی حکومت شہریوں پرظلم کررہی ہے۔ مولابخش نے تجویز دی کہ وزیربجلی کووفاقی وصوبائی اداروں کے معاملات بیٹھ کرحل کرانے چاہئیں۔