ہماری کامیابی ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ پاناما کیس سن رہا ہے۔ شفقت محمود
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ پاناما کیس سن رہا ہے، پاناما کیس کا اصل محور نواز شریف کا جھوٹ اور اس پر آرٹیکل 62کا اطلاق ہونا یا نہ ہونا ہے، حامد خان کو میڈیا خصوصا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہ،بڑے بڑے لوگوں نے اس پر ٹوئٹس کیں،ایک انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ ہماری کامیابی ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ پاناما کیس سن رہا ہے، حامد خان کی جگہ نئے وکیل کے چناو کیلئے پارٹی فوری غور کرے گی۔شفقت محمود نے کہا کہ حامد خان کی پاناما کیس سے دستبرداری میرے لئے اچانک خبر تھی، حامد خان کو میڈیا خصوصا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، بڑے بڑے لوگوں نے اس پر ٹوئٹس کیں، حامد خان باعزت اور باوقار شخصیت ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی اہلیت کے بارے میں سوالات نے انہیں تکلیف پہنچائی ہوگی جس کی وجہ سے انہوں نے کیس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، نئے وکیل کے چناو کیلئے پارٹی فوری غور کرے گی، پاناما کیس ہماری نظر میں بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا اصل محور نواز شریف کا جھوٹ اور اس پر آرٹیکل 62کا اطلاق ہونا یا نہ ہونا ہے، نواز شریف کی پارلیمنٹ میں تقریر اور قطری شہزادے کا خط ایک دوسرے کی نفی ہے، تحریک انصاف پاناما پیپرز پر عوامی احتجاج نہیں کرتی تو یہ کیس اس مقام پر نہیں ہوتا، پی ٹی آئی پہلے دن سے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کیلئے جدوجہد کررہی تھی، ہماری کامیابی ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ پاناما کیس سن رہا ہے، حکومت دباو میں قطری شہزادے کی کہانی لے آئی جس کا ذکر پچھلے سات ماہ میں کبھی نہیں کیا گیا۔