بھارت:کرنسی منسوخی پالیسی نے ہریانہ میں ایک بینکر کی جان لے لی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کرنسی منسوخی پالیسی نے ہریانہ میں ایک بینکر کی جان لے لی ۔مودی حکومت کا 500 اور 1000 کے نوٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ بھارتی عوام کے لیے سخت پریشانی کے بعد اب جان لیوا بھی ثابت ہورہا ہے۔پولیس کے مطابق روہتک کوپرآیٹو بینک کے منیجر راجیش کمار کی لاش اس کے چیمبر سے ملی، وہ مسلسل 3راتوں سے جاگ کر کام کر رہا تھا۔اہلخانہ کے مطابق راجیش کمار دل کا مریض تھا ، کام کی زیادتی کے باعث اسے دل کا دورہ پڑا ۔اس سے پہلے بینکوں کے باہر کرنسی کی تبدیلی کے لیے لمبی قطاروں میں لگے 2بوڑھے افراد بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں،کرنسی نوٹ تبدیل نہ ہونے پر دل برداشتہ کئی افراد کی خودکشی کی۔