چین :ٹارگٹ پورانہ کرنے پر ملازمین کو زندہ کیڑے کھانے کی سزا
چین کے صوبے شانگزی میں ایک سیلز کمپنی کے باس نے ملازمین کو ٹارگٹ پورا نہ کرنے پر زندہ کیڑے کھانے پر مجبور کر دیا۔ ملازمین کو ہر کلائنٹ مس کرنے کے بدلے چار کیڑے کھانے تھے، یہ سزا عام پبلک کے سامنے دی گئی۔ملازمین کو سزا کے طور پر رائس وائن پینے کے لیے کہا گیا جس میں زندہ کیڑے تھے۔