کینیڈا کے عمر رسیدہ شخص نے اپنی قبر خود کھود لی
کینیڈا کے 89 سالہ شخص ان دنوں ملکی ذرائع ابلاغ پر چھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی قبر خود کھودی ہے۔ جمی کیکہیم نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں 'کھدائی پسند ہے‘ انھیں اپنے اس ذاتی پراجکیٹ پر فخر ہے۔ کیکہیم تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہیں اور وہ گذشتہ 60 برسوس سے قبریں اور خندقیں کھود رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 'ایک دن میں نے سوچا کہ میں 90 سال کا ہونے والا ہوں اور مجھے اپنے لیے بھی قبر کھود لینی چاہیے۔ کیکہیم اچھی صحت کے مالک ہیں اور وہ ایک روز میں 90 برس کے ہو نے والے ہیں۔ 'مجھے کھدائی کرنے سے محبت ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جو میرے نظام میں موجود ہے اور اس کام کے لیے پیسوں کی اہمیت نہیں ہے اور یہ بھی اہم نہیں ہے کہ میں کیا کھود رہا ہوں۔ بس میں کھدائی کرنا چاہتا ہوں۔ جمی کا کہنا ہے کہ ’میں پہلے پادری سے ملا اور ا±س کے بعد میں نے پیمائش کی۔ جمی کہتے ہیں کہ انھیں امید ہے کہ علاقائی روایات کے مطابق ہی دفنایا جائے گا جس میں لکڑی کے ڈبے میں بند کر کے قبر میں رکھا جاتا ہے۔ مقامی گرجا گھر میں کے تعمیراتی ا±مور پر مامور ایرک گلینٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس سے پہلے کبھی ایسا ہوتا نہیں دیکھا۔