گو نواز گو تحریک ملک گیر ہوگی، بتائیں گے کہ تحریکیں کس طرح سے چلتی ہیں : سابق وزیر پٹرولیم نوید قمر
لاہور میں جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر نوید قمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے بلاول بھٹو کا ایک نکتہ بھی نہیں مانا۔ نواز شریف پانامہ پیپرز میں پھنس چکے ہیں ان کی طرف سے مختلف بیان آنے کے بعد وہ وزارت عظمٰی کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکیل تبدیل کرنے سے کیس تبدیل نہیں ہوگا بلکہ نیا وکیل ہو تو کیس نیا رخ اختیار کر جاتا ہے۔ پنجاب میں تنظیم سازی ان لوگوں کو دی گئی جو بھٹو کے وفادار ہیں۔ جہانگیر بدر کی وفات سے پیپلز پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔