پانامہ لیکس سے متعلق ٹی او آرزکمیٹی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، مسئلہ کو پارلیمنٹ میں حل کیا جائے : سینیٹر رحمان ملک
لاہور میں پی پی رہنما جہانگیربدرکےاہل خانہ سے تعزیت اورفاتخہ خوانی کےبعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس سے متعلق ٹی او آرزکمیٹی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، مسئلہ کو پارلیمنٹ میں حل کیا جائے، کیس پاکستان سےباہرجاتادکھائی دیتا ہے، تمام سیاستدانوں کو سوچنا ہوگا کہ آگے کیسے بڑھیں گے۔ پی پی رہنما نوید قمرکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے بلاول بھٹو کا ایک مطالبہ بھی نہیں مانا،نواز شریف پانامہ پیپرز میں پھنسے ہیں اور متصاد بیان آنے کے بعدوزارت عظمٰی کےعہدے پررہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ وکیل تبدیل کرنےسے کیس تبدیل نہیں ہوگا بلکہ نیا وکیل ہو تو کیس نیا رخ اختیار کر جاتا ہے، اس موقع پرپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کےصدرمخدوم احمد،شوکت بسرا،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت کی