حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے نو سو تہترویں عرس کی تقریبات لاہور میں شروع ہوگئیں
معروف صوفی بزرگ حضرت داتاگنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مزار میں داخل ہونے والے زائرین کو مکمل تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔ عرس میں دودھ کی سبیل کے علاوہ لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ابتدائی طبی امداد کا بندوبست کیا گیا ہے. داتا گنج بخش کا نو سو تہترواں عرس مزید دو روز جاری رہے گا