حکومت اسلام آباد میں مذہبی جماعت کادھرنا ختم کرانے میں مکمل ناکام ہے،
تمام کوششیں ناکام،دھرنا اٹھا نہ دھرنے والے مانے،،، دھرنے والوں نے عدالتی احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے، بار بار ڈیڈ لائنز بھی کام نہ آئیں،پرامن طور پر ختم کرانے کے لئے حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جہاں سے چلا تھا وہی آکر رک گیا۔۔ دھرنے کے شرکا نے قائدین کیخلاف درج مقدمات ختم اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا،حکومتی اراکین اور دھرنا کمیٹی میں وزیرقانون کے استعفے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ شہر اقتدار اور راولپنڈی کا سنگم فیض آباد بند ہونے سے شہری شدید کرب میں مبتلا ہیں،معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا،ہر شعبہِ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس دھرنے کی وجہ سے پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے،اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے،لوگ کئی کئی گھنٹے کی تاخیر سے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔