سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،
اقامہ بارڈر اور وورک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف گزشتہ بدھ 15 نومبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کے پہلے تین روز میں 23 ہزار 938 غیر ملکی دھر لئے گئے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق جن میں سے اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 18ہزار 702 ہے، 3 ہزار 883 بارڈر سکیورٹی اور 4 ہزار 353 بلا اجازت کام کرنے میں ملوث پائے گئے۔ جبکہ ان غیر ملکیوں کے لئے سہولت کاری اور چھپانے کے الزام میں 25 سعودی شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 42 فیصد گرفتاریاں مکہ مکرمہ ریجن، 19 فیصد ریاض، 11 فیصد عصیر، 6 فیصد جازان اور 5 فیصد شرقیہ ریجن سے کی گئی۔