شام کے شہر عفرین میںدو گروپوں کے درمیان، تصادم 25 افراد ہلاک
شام کے شمالی شہر عفرین میںدوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 25 افراد ہلاک ہوگئے۔شامی خبر رساں اداروں کے مطابق ترکی کے حامی گروپوں میں تازہ تصادم اپنی نوعیت کا انتہائی خطرناک واقعہ ہے جس کے نتیجے میں عفرین کے مقامی باشندوں کو بھی خوف میں مبتلا کردیا ہے۔خیال رہے کہ ترکی نے رواں سال مارچ میں شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین میں ایک وسیع آپریشن شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم"آبزر ویٹری" کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کے مطابق عفرین میں پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں اور عفرین کے گلی کوچے میں ترکی نوازجنگجو ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تازہ کشیدگی مشرقی شہداءکے حوالے سے ایک اجتماع کے خلاف ہوئی جس میں اب تک کم سے کم 25 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ قبل ازیں لڑائی میں 11 ترک نواز جنگجوﺅں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔