پکاسو کی چوری شدہ پینٹنگ چھ سال بعد رومانیا سے برآمد
فرانس کے معروف مصور پیبلوپکاسو کی روٹرڈیم کے میوزیم سے چوری ہو جانے والی ایک نایاب پینٹنگ چھ سال بعد رومانیا سے برآمد کر لی گئی۔رومانین حکام کے مطابق پکاسو کی 2012 میں ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم کے کنستھل میوزیم سے متعدد دوسری پینٹنگز کے ساتھ چوری ہو جانے والی 905,000 ڈالر مالیت کی پینٹنگ رومانیا کے مشرقی شہر ٹلسیا سے برآمد کی گئی ہے جو اس وقت رومانیہ کے حکام کے پاس ہے۔