امریکہ سے آئے سکھوں کے وفد سے عام شہریوں کی ملاقات بند
امریکہ سے آئے 39 مردوخواتین سکھ باشندے سخت سیکورٹی میں سیالکوٹ سے نارووال کیلئے روانہ ہو گئے۔ درندر سنگھ کی قیادت میں آنے والے سکھوں کا وفد ڈیفنس روڈ پر ہوٹل میں مقیم تھا۔ امریکہ سے آیاسکھوں کا وفد نارووال میں کرتارپور گردوارہ میں عبادت کرے گا۔ امریکہ سے آئے 39 مردوخواتین سکھ باشندے سخت سیکورٹی میں سیالکوٹ اورنارووال میں بابے دی بیری اور کرتار پور میں گردواروں میں جاکر عبادت کی ہے۔درندر سنگھ کی قیادت میں امریکہ سے آنے والے سکھوں کا وفد ڈیفنس روڈ پر ہوٹل میں مقیم ہوا جہاں سترہ سکھ خواتین اور 22مرد سکھوں نے سخت سیکورٹی میں نارووال کرتار پور گردوارہ میں جا کر اپنی عبادت کی اور وہاں رہے جہاں سے وہ بعدازاں واپس سیالکوٹ آکر بابے دی بیری گردوارہ میں عبادت کی اور دعائیں مانگیں ۔