الجزائر: انسانی سمگلروں کے قبضے سے 93 افریقی بچے بازیاب
الجزائر میں انسانی سمگلروں کے قبضے سے 93 افریقی بچے بازیاب کر لئے گئے۔ذرائع کے مطابق الجزائر کی سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشنز کے دوران مختلف افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے 93 بچوں کو بازیاب کر لیا ہے،ان بچوں میں سے 60کا تعلق نائیجر سے ہے۔ان بچوں سے الجزائر میں منظم طریقے سے بھیک منگوائی جا رہی تھی، مقامی انتظامیہ کو شک ہونے پر سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشنز کئے جو ایک ہفتے میں مکمل کیا گیا۔ بازیاب کرائے گئے بچوں کو بے گھر افراد کے سینٹروں مین بھجوا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الجزائر اس سال7 ہزار بچوں سمیت 10 ہزار غیرقانونی تارکین وطن واپس نائجر بھجوا چکا ہے۔