امریکا کیلئے جو کچھ کیا، اس کا بدلہ اب تک خون سے چکا رہے ہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد: سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما خواجہ آصف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکا کے لیے جو کچھ کیا۔ اس کی قیمت اب تکاپنے خون سے چکا رہے ہیں، حتیٰ کہ امریکی مفادات کے لیے ہم نے اپنے مذہب میں نئے مسلک بھی ایجاد کر ڈالے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھبھی نہیں کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ دیتے تھے۔ہم پاکستان کو سپورٹ کر رہے تھے اور القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن وہاں ملٹری اکیڈمی کے قریب آرام سے رہائش پریز تھا۔