ماڈل ٹاؤن واقعےسےمتعلق مقدمے کی سماعت کےلئےبڑا بنچ تشکیل
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آج لاہورمیں ماڈل ٹاؤن واقعے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے اپنی سربراہی میں پانچ ججوں پر مشتمل ایک بڑا بنچ تشکیل دیا ہے جوواقعے کی تحقیقات کے لئے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے گا۔بڑا بنچ آئندہ ماہ کی 5 تاریخ کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔