کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری 4روز کیلئے بند
سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 4 روز کی پابندی عائد کر دی گئی جو 22 نومبر کی رات ختم ہو گی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ربیع الاول پر دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 10 ربیع الال بروز پیر 19 نومبر سے 13 ربیع الاول بروز جمعرات 22 نومبر تک ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اسلحہ نمائش پر بھی پابندی ہوگی، پابندی کا اطلاق ربیع الاول کے جلوسوں پر نہیں ہوگا۔