ملکی تاریخ میں پہلی بارایوان صدر میں عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں محفل میلاد
ملکی تاریخ میں پہلی بارایوان صدر میں عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں منعقدہ اس محفل میلاد میں پاکستان سویٹ ہومز، انجمن فیض الاسلام اور ایس اوایس ویلج میں زیرکفالت یتیم بچوں کومہمانان خصوصی کے طورپر مدعو کیا گیا۔ محفل میلاد میں خواتین وزراو اراکین پارلیمان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی بیگمات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ یتیموں کو تعلیم کی سہولیات اورہمدردانہ ماحول کی فراہمی کے ذریعے ان کا خیال ر کھنے سے معاشرے میں مثبت اقدار کی عکاسی ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایوان صدر میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفل میلاد میں پیغمبراسلام حضرت محمدۖ کی تعلیمات کی روشنی میں یتمیوں کی دیکھ بھال کے موضوع کو خصوصی طور پر اہمیت دی گئی۔ خاتون اول نے اپنے خطاب میں کہاکہ نبی کریم ۖ کی تعلیمات کی روشنی میں یتیموں کے ساتھ رحم دلی اورنیکی کرنے کے اس جہاں اورآخرت میں عظیم ثواب ہے۔