موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی منگلہ ڈیم میں سائیبرین مہمان آبی پرندوں کی آمد کا سسلسلہ شروع
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی منگلہ ڈیم میں سائیبرین مہمان آبی پرندوں کی آمد کا سسلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔جس سے منگلہ جھیل کا حسن اور دوبالاہو جاتا ہے۔سینکڑوں مربع میل پر پھیلی منگلہ جھیل اور ہزاوں میل دور سے پرواز کر کے بخفاظت منگلہ جھیل کے حسن کو چار چاند لگانے آنے والے نایاب قسم کے آبی پرندے یہاںآ کر غیر محفوظ ہو جاتے ہیں اور غیر قانونی اور غیر فطرتی طور پر چند لالچی شکاریوں کے ہاتھوں شکار ہو جاتے ہیں ۔جس پر بین الاقوامی طور پر جانورں کے حقوق کی تنظیمیں بھی اس غیر قانونی شکار پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔ منگلہ جھیل سے اس غیر قانونی شکار نہ رکنے کیوجہ صرف اور صرف وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی تعداد انتہائی کم ہے اور اس کے علاوہ جو وئلڈ لائف کے اہلکار ہیں بھی ان کے پاس بھی جدید طریقوں سے ان غیر قانونی شکاریوں کو روکنے کے کوئی بندوبست نہیں۔محکمہ وائڈلائف کو چاہئے کہ وہ منگلہ جھیل سے غیرقانونی شکار کے خاتمے کے لیے اپنی افرادی قوت کے ساتھ ساتھ جدید فورس کے قیام کو فوری عمل میں لانا ہو گا۔تاکہ منگلہ جھیل کا حسن تادیر ان آبی پروندوں کی چہچہاٹ سے آباد رہے۔اور آبی خیات کا خطرے میں پڑا مستقبل محفوظ ہو سکے۔
#/S