نائیجیریا، شدید بارشیں اور سیلاب، 40 ہزار افراد بے گھر

نائیجیریا میں میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے زیر اثر صوبے بورنو میں شدید بارشوں کے کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 40 ہزار افراد بے گھر ہو گئے۔اقوام متحدہ کے انسانی امدادی کوآرڈینیشن آفس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے زیر اثر صوبے بورنو میں سیلاب کی آفت بڑے پیمانے پر نقصان کا سبب بنی ہے اور علاقے کے 40 ہزار مکین گھر سے بے گھر ہو گئے ۔بیان کے مطابق بوکو حرام کے مظالم سے بچ کر فرار ہونے والے افراد کے لئے قائم کیمپ بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور حکومت نے ان افراد کے لئے علیحدہ سے 9 کیمپ قائم کئے ہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ علاقے کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی، خوراک، رہائش اور صحت کی سہولیات کی فوری ضرورت ہے۔واضح رہے کہ صوبہ بورنو میں حالیہ چند ہفتوں سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی آفت کا سامنا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ہزاروں گھر زیر آب آ گئے ہیں اور 4 ہزار ایکٹر زرعی اراضی کو نقصان پہنچا .