قاہرہ میں نہر سویز کی 150 ویں سالگرہ پر خصوصی نمائش
مصر میں نہر سویز کی بین الاقوامی جہاز رانی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی نمائش منعقد کی گئی ہے جس کا اہتمام مصری وزارت آثار قدیمہ نے کیا ہے جس میں مصنوعی اشیاءبڑی تعداد میں پیش کی گئیہیں ،نمائش قاہرہ مانیال پیلس اور عجائب گھر میں منعقد کی گئی ہے جس میں محمد سید پاشا سے متعلق مختلف قسم کی اشیاءنمائش کے لئے پیش کی گئیہیں ،پاشا اس وقت مصر کے حکمران تھے جنہوں نے نہر سویز تعمیر کرنے کی اجازت دی تھی اور خدیو اسماعیل کی حکمرانی میں نہر کو جہاز رانی کیلئے کھولا گیا تھا مانیال پیلس اورعجائب گھر کے ڈائریکٹر ولاالدین بدوائی نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد نہر سویز کی 150 ویں سالگرہ منانا ہے تاکہ تاریخ کے ذریعے عوام کونہر سویز کا تاریخی پس منظر اور اطلاعات فراہم کی جا سکیں جو 17 نومبر1869 میں کھولی گئی تھی ، نمائش میں جو نمایاں اشیاءرکھی گئی ہیں ان میں سکے بھی ہیں جو نہر کھولنے کی سالگرہ کی نشاندہی کرتے ہیں اور ایسے کپ بھی رکھے گئے ہیں جن پر خدیو اسماعیل کا نام اور نقش ابھرا ہوا ہے ،سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ نمائش میں اسماعیل کی ولی عہد محمد توفیق اور جدید مصر کے بانی محمد علی پاشا کے ساتھ تصویر بھی ہے جو نمائش میں رکھی گئی ہے ،نہر سویز اپنی تعمیر مکمل ہونے کے 10 برس بعد کھولی گئی تھی جو دنیا کا سب سے اہم بحری راستہ ہے اور اسے جہازوں کو افریقہ کے گرد جہاز رانی کی بجائے یورپ اور جنوبی ایشیاءکے درمیان سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھیجس سے یورپ اور ہند کے درمیان فاصلہ 7 ہزار کلو میٹر کم ہوگیا تھا ۔