جنوبی وزیرستان میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد
جنوبی وزیرستان میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں وزیرستان کی ٹیم نےپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کے پی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں تمام صوبوں،جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے 8 ٹیمیں شریک ہوئیں اور ملک بھر سے 200 کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں حصہ لیا، چیمپئن شپ کا انعقاد ایف سی کے پی کی جانب سے کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ وزیرستان میں پاکستان بھرسے آئے کھلاڑیوں کا زبردست استقبال کیا گیا اور چیمپئن شپ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،یہ جنوبی وزیرستان میں اپنی نوعیت کاسب سے بڑااورپہلا تائیکوانڈوایونٹ تھا جس میں وزیرستان ازمرائی کی ٹیم ایونٹ میں فاتح قرارپائی جبکہ خیبر پختونخواکی ٹیم رنراپ ٹرافی کی حقدار قرار پائی۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ایونٹ کا مقصد مقامی نوجوانوں کو قومی سطح پردیگرصوبوں کےکھلاڑیوں کیساتھ برابری کی سطح پر مقابلےکا موقع فراہم کرنا تھا۔