کراچی سرکلر ریلوے آج سے بحال ہوگی، روٹ پپری سے سٹی اسٹیشن تک محدود
کراچی والوں کیلئے خوشخبری، سرکلر ریلوے آج سے بحال ہوگی۔ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سرکلر ریلوے کا روٹ اچانک تبدیل۔ سرکلر ریلوے اب پپری اسٹیشن سے صرف سٹی اسٹیشن تک چلائی جائے گی۔ کے سی آر اورنگی ٹاؤن کی طرف نہ بھیجنے کا فیصلہ۔ کراچی سرکلر ریلوے آج سے شروع ہو گی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید گیارہ بجے سرکلر ریلوے کا افتتاح کریں گے ۔ اس سے قبل سولہ نومبر کا تاریخ کوسرکلر ریلوے کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن انتظامات مکمل نہ ہونے پر اس کو 19 نومبر تک موخر کر دیا گیا تھا۔ ٹرین پہلے مرحلے میں پیپر ی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن تک چلائی جانی تھی لیکن تاحال انتظامات نہ ہونے پر اس کو پپری سے سٹی اسٹیشن تک محدود کر دیا گیا ہے۔ ٹرین کا زیادہ سے زیادہ کرایہ پچاس روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اسٹیشنز غیر فعال ہی رہیں گے۔ ٹکٹ بھی ٹرین کے اندر سے ٹکٹ چیکر سے ملے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹریک کے راستوں میں پھاٹک بھی نہیں لگائے جا رہے۔ عارضی طور پر رسی یا زنجیر سے ٹریفک کو روکا جائے گا