وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات
وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔تفصیلات کے مطابق افغان صدارتی محل میں وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، صدارتی محل پہنچنے پر افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔افغان صدارتی محل میں وزیر اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، استقبالیہ تقریب کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔بعد ازاں افغان صدر اشرف غنی اور وزیر اعظم عمران خان میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں پاک افغان تجارت و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔