برآمدات میں اضافہ اور صنعتوں کافروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے: عبدالحفیظ شیخ
مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ تیارمصنوعات کی برآمدات میں اضافہ اور ملک میں صنعتوں کافروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہاکہ برآمدی صنعت کومدددینے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مارکیٹ کے مطابق کرنسی کی شرح تبادلہ ،توانائی کی مسابقتی قیمتیں اور سرمائے کی فراہمی کے مسائل کاحل یقینی بنایاہے۔.انہوں نے کہاکہ کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں کورونا وائرس کی وبا سے پیداہونے والی صورتحال کے باوجودبرآمدات میں اضافہ ہورہاہے۔