بنگلا دیش کا پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر اور شعیب ملک شامل ہیں۔ میچ سے قبل کپتان بابر اعظم کاکہنا تھا کہ سیریز کو آسان نہیں لے سکتے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کی طرح کھیلیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔