بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونینز اور وارڈز کونسل حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے باقاعدہ نو ٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ 6 سے 20 دسمبر تک تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 15دن میں حلقہ بندی کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے 19جنوری تک30دن میں حلقوں،وارڈزکی فہرستیں تیارکی جائیں گی حلقوں اور وارڈزکی ابتدائی فہرست یکم جنوری کو جاری کر دی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پراعتراضات21جنوری سے4فروری تک داخل ہوں گے اور 19فروری تک حلقہ بندیوں پراعتراضات نمٹا ئے جائیں گے ,وارڈز اور حلقوں کی فہرست26 فروری کو جاری کی جائے گی.