معروف کامیڈین اور اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے۔

معروف کامیڈین، اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے ، ان کی عمر 46 برس تھی۔ اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی کی طبیعت شدید ناساز ہونے پر ڈاکٹر نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا۔طارق ٹیڈی کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا اور وہ گزشتہ بیس روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔اہل خانہ کے مطابق ان کی نمازجنازہ کل صبح 9 بجے اداکی جائے گی ۔ چند روز قبل ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اداکار طارق ٹیڈی کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ طارق ٹیڈی اپنی طرز کے منفرد اداکار تھے۔