وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کااجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کااجلاس، پنجاب کے 26اضلاع کے لئے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے چیئرمین او ر7کوآرڈینیٹرز ٹو اوورسیز پاکستانی کمیشن کا تقرر کیا گیا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اوورسیز ڈسٹرکٹ چیئرمین او رکوآرڈینیٹرز کو تقرر نامے دئیے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی او پی سی کے47ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا ہر ڈویژن میں اوورسیز کلب کے قیام کی تجویز سے اتفاق کیا۔ اوورسیز پاکستانیز متعلقہ ڈویژن میں خود اوورسیز کلب تعمیر کرائیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کی معاونت کے لئے اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2021 بھی پاس کرایا ۔اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ون ونڈ ریونیو،نادرا اورایل ڈی اے کاؤنٹرز کو فعال کیاگیاہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے ہر دل عزیز لیڈر ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کی پنجاب کے ہر محکمے میں بھرپور سپورٹ او رمعاونت کریں گے۔ وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز کمیشن سید طارق محمود الحسن نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی کاوشوں کوسراہا۔
وائس چیئرمین سیدطارق محمودالحسن نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا اخلاص قابل تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کمشنر سید خادم عباس، ڈی جی اوورسیز پاکستانی کمیشن عشرت اللہ خان نیازی او ردیگر افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا ، کمشنر پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن سید خادم عباس، ڈی جی پنجا ب اوورسیز پاکستانیز کمیشن عشرت اللہ خان نیازی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔