کراچی سے ایک اورسینئر نیب پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا

کراچی سے ایک اورسینئر نیب پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا۔ سپیشل نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے اپنا استعفیٰ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)آفتاب سلطان کو بھجوادیا ہے جبکہ استعفیٰ کی کاپی ڈی جی نیب کراچی کو بھی بھجوائی گئی ۔ آرڈی کلہوڑو نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے پر مزید کام سرانجام نہیں دے سکتے اس لئے ان کااستعفیٰ منظور کیا جائے۔آر ڈی کلہوڑو کی جانب سے بھجوائے گئے استعفیٰ میں کہا گیا ہے کہ وہ 15نومبر سے مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔ واضح رہے کہ آرڈی کلہوڑو2010سے بطور نیب پراسیکیوٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سے نیب کے دو پراسیکیوٹر بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔