ورلڈ کپ فائنل: بھارت کی آسٹریلیا کیخلاف پانچویں وکٹ 178 رنز پر گر گئی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے میزبان بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی انڈیا کی دوسری 76 کے اسکور پر گر گئی۔ دنیائے کرکٹ کا نیا حکمران کون ہوگا یہ انتظار چند گھنٹوں بعد ختم ہونے کو ہے۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میگا ایونٹ کے فائنل مقابلے میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز پر تین وکٹیں گنوا دی ہیں۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 30 کے مجموعی اسکور پر شبھمن گل 4 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ مچل اسٹارک نے زمپا کے ہاتھوں کیچ کرا کے انہیں اپنا پہلا شکار بنایا۔ ویرات کوہلی کریز پر آئے تو کپتان نے ان کے ساتھ مل کر جارحانہ انداز اختیار کیا اور میدان کے چاروں طرف شاٹ لگائے۔ اس موقع پر پیٹ کمنز نے بولنگ چینج کی اور میکسویل کو لائے جنہوں نے آتے ہی بھارتی کپتان کو پویلین بھیج دیا۔ شرما کا 47 رنز کے انفرادی اسکور پر ٹریوس ہیڈ نے ڈائی لگا کر مشکل کیچ تھاما۔ نئے آنے والے بیٹر شریاس ائیر نے آتے ہی چوکا مار کر اپنے ارادے ظاہر کیے لیکن آسٹریلوی کپتان نے اگلی ہی گیند پر انہیں وکٹوں کے عقب میں کیچ کرا کے ان کے ارادوں پر پانی پھیر دیا۔ 12 اوورز کے اختتام پر بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنا لیے ہیں۔ ویرات کوہلی 26 اور کے ایل راہول 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل ٹاس کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وکٹ خشک ہے اسی لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، یہ پچ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ میں جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔