سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کے ذریعے 3 گمشدہ بچے والدین سے ملوا دیئے گئے

سیف سٹی 15(ون فائیو) سینٹر نے ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کے ذریعے 3 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا۔4 سالہ محمد ایان اور 3 سالہ آکاش اور 7 سالہ فضاء فاطمہ گھر کا راستہ بھول گئے تھے۔15 ایمرجنسی پر تھانہ مصری شاہ اور نشتر کی حدود سے بچے گم ہونے کی کالز موصول ہوئیں۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بچے ملنے کی کالز بھی موصول ہوئیں۔سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر نےکالز کا موازنہ کیا اور بچوں کی تصدیق کی۔دونوں معلومات ایک جیسی ہونے پر پولیس کے ذریعے بچے والدین کے حوالے کر دیئے گئے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ کے ذریعے 5 ہزار سے زائد بچوں کو اپنوں سے ملوایا جا چکا ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی گمشدگی کی اطلاع فورا 15 پر دیں۔