عوام ہمیں پہلے سے دوگنے ووٹوں سے کامیاب کرائیں تاکہ ہم ترقی کے اس سفر کو جاری رکھ سکیں۔احسن اقبال
سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ عوام ہمیں پہلے سے دوگنے ووٹوں سے کامیاب کرائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف نے اندھیروں کو ختم کیا اور دہشت گردوں کا قلع قمع کیا پھر ایک اناڑی کو ھکومت دے دی گئی جب 2022میں ہمیں حکومت دی گئی تو معیشت کا بیڑہ غرقْ ہو چکا تھا لیکن ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اب معیشت بحالی کی طرف جا رہی ہے، سٹاک مارکیٹ بلندیوں پر جا رہی ہے اور روپیہ مستھکم ہو رہا ہے، اب عوام اس قیادت کو لائیں جو معیشت کو سمجھتی ہو ۔ پاکستان کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مہر لگی ہے۔ پیپلز پارٹی کے پاس پچھلے پندرہ سال سندھ کی حکومت رہی لیکن کراچی کا کیا حال ہوا۔ احسن اقبال نے کہا کہ نارووال کو ایک چھوٹے سے قصبے سے یونیورسٹیوں کا شہر بنایا اور نئے روز گار کے مواقع پیدا کیے گئے۔ پاکستان میں نارووال کی ایک الگ پہنچان ہے ہم نے ہمیشہ نارووال کی خدمت کی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ آپ ہمیں پہلے سے دوگنے ووٹوں سے کامیاب کرائیں تاکہ ہم ترقی کے اس سفر کو جاری رکھ سکین، اس موقع پر خواجہ وسیم بٹ سید اظہرالحسن سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی