تربت دھماکہ ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے: جان اچکزئی
نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے تربت میں باردوی سرنگ دھماکے کی شدید مذمت کی۔ جان اچکزئی نے کہا کہ تربت دھماکہ ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک ہیں، ذمہ داروں کیخلاف بھرپور کارروائی ہوگی، انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کیخلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔