قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آخری میچ کیوں نہ کھیلا؟ راز سے پردہ اٹھادیا۔

Nov 19, 2024 | 12:54

قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین کامیابی حاصل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بدترین پرفارمس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 صفر سے آسٹریلیا سے عبرت ناک شکست کھائی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کھلاڑیوں کو بھی تبدیل کیا گیا۔ جس کی وجہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیناتھا۔ مگر مومی ٹیم ٹی 20 میچز میں عمدہ کارگردگی دیکھانے میں ناکام رہی۔ٹی 20 سیریز کے پہلے دو میچز میں شکست کے بعد کپتان نے تیسرے میچ میں اپنی جگہ نئے کھلاڑی کو کھلانے کا فیصلہ کیا جو کہ کارگر ثابت نہ ہوا۔ جس کے بعد  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹی 20 میچ کیوں نہیں کھیلا؟  اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔ ہوبارٹ میں میڈیا سے گفتگو میں محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے خود باہر رکھنے کے سوال کا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان اور لیڈر پہلے آپ قربانی شروع کرتے ہیں، میں نے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے بھی اس متعلق بات کی۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے لیے ہر میچ اہم ہوتا ہے، ہم فیوچر اسٹارز کو اّزما رہے ہیں تو سوچا میں ہی ہوں جہاں سے آغاز کروں۔ان کا کہنا تھا کہ حسیب اللّٰہ کو پہلے میچ میں زیادہ موقع نہیں ملا، مستقبل کی پلاننگ دیکھتے ہوئے حسیب اللّٰہ کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ سڈنی کے ٹی20 میچ میں ہم اگر کیچز پکڑ لیتے تو شاید آج چیزیں اور ماحول مختلف ہوتا۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا، آسٹریلیا اور زمبابوے میں ون ڈے اور ٹی 20 کون کھیلے گا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ امید ہے جنوبی افریقہ کے خلاف پوری اسٹرینتھ کے ساتھ کھیلیں گے۔

مزیدخبریں